افغان سفارتخانے کے حکام جی ایچ کیو طلب ، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج، 76 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست حوالے کی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 11:04

افغان سفارتخانے کے حکام جی ایچ کیو طلب ، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) افغان سفارتخانے کے حکام کو جمعہ کی صبح جی ایچ کیو راولپنڈی طلب کرکے دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج کیا گیا اور76 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ان کے حوالے کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق افغان سفارتخانے کے حکام کوکہا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے یا ان کو ہمارے حوالے کیا جائے ۔