بھارتی اداکار ڈینی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 29 لاکھ کا جرمانہ

ٹیکس رسید نہ دکھانے پر 29 لاکھ 56 ہزار 230 کا جرمانہ عائدکیا گیا‘جرمانہ ادا کرنے پر گاڑی واپس

جمعہ 17 فروری 2017 11:59

بھارتی اداکار ڈینی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 29 لاکھ کا جرمانہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بالی ووڈ کے مشہور ولن ڈینی ڈی زونگپا پر سکم ریاست کی رجسٹرڈ نمبر گاڑی مہارشٹرا میں بغیر ٹیکس چلانے پر 29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ولن کاکردار ادا کرنے والے اداکار ڈینی ڈی زونگپا کی بھارتی ریاست سکم کی رجسٹریشن نمبر والی رینج روور گاڑی کوممبئی کے علاقے اندھیری میں روکا گیا جہاں پولیس کی جانب سے مہاراشٹرا ریاست میں گاڑی چلانے پر روڈ ٹیکس ادائیگی کی رسید مانگی گئی لیکن ٹیکس رسید نہ دکھانے پر 29 لاکھ 56 ہزار 230 کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا تاہم اگلے روز ہی اداکار کی جانب سے جرمانہ ادا کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن نمبر پر چلنے والی گاڑیوں پرکڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اداکار ڈینی کے ساتھ واقعہ بھی 13 فروری کو پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :