دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا

جمعہ 17 فروری 2017 12:04

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے درگاہ لال شہبازقلندر پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکا کہنا ہے کہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :