سندھ میں تمام درگاہیں عارضی طور پر بند ،عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت ، تین روزہ سوگ کا اعلان

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

سندھ میں تمام درگاہیں عارضی طور پر بند ،عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی نے تمام درگاہوں کو عارضی طور پر بند کرنے اور اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون شریف درگاہ لال شہباز قندر کا دورہ اور سیہون شریف ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صوبہ بھر میں شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت تمام درگاہوں کو عارضی طور پر بند کرنے، اہم اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیہون شریف سانحہ میں 75 افراد جاں بحق اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 65 جا ں بحق کی شناخت کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :