سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کی یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونے کی حمایت

لوگوں نے ریفرینڈم میں 'بریگزٹ کی شرائط کے بارے میں معلومات کے بغیرووٹ دیا تھا،تنظیم سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کی یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہونے کی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے برطانوی عوام کو یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر ذہن تبدیل کرنے کے لیے مائل کرنے کو اپنا مشن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں نے ریفرینڈم میں 'بریگزٹ کی شرائط کے بارے میں معلومات کے بغیرووٹ دیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روزاپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ وہ کھائی میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا چیلنج یہ ہے کہ ہم اس فیصلے کی اصل قیمت سامنے لائیں اور بتائیں کہ یہ کیسے ناکافی علم پر مبنی تھا، جو اب باقاعدہ علم بن جائے گا اور اس بات کا حساب لگانا آسان ہو گا کہ اس سے ملک اور اس کے شہریوں کو کیا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہم اس گڑھے میں گرنے سے بچنے کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے حمایت اکٹھی کرنا چاہتے ہیں۔بلیئرنے کہاکہ وہ جون میں ہونے والے ریفرینڈم کے نتائج قبول کرتے ہیں لیکن وہ تجویز کرتے ہیں کہ اب 'جب ہمیں واضح طور پر پتہ چل گیا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں' تو ہمیں بریگزٹ کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔ادھرایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام نے اپنا موقف 23 جون کو بڑے واضح انداز میں پیش کر دیا ہے اور اب 'کوئی دوسرا ریفرینڈم نہیں ہو گا۔'

متعلقہ عنوان :