مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کپتانی کا اشارہ دیدیا

جمعہ 17 فروری 2017 11:43

مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کپتانی کا اشارہ دیدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورے میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مصباح الحق کاکہنا تھا کہ بڑی عمر سے کرکٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتا،پاکستان سپر لیگ سے فارم بحالی میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق چاہتے تھے کہ مصباح الحق کپتانی چھوڑ کرریٹائرمنٹ لے لیں لیکن اب مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے کا عندیہ دیدیا ہے ۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھی کہ چکے ہیں کہ42سالہ مصباح الحق کی مرضی ہے کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔