سیہون شریف دھماکہ، مبشر لقمان کی آرمی چیف کے بیان پر سخت تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 11:49

سیہون شریف دھماکہ، مبشر لقمان کی آرمی چیف کے بیان پر سخت تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے گذشتہ روز سیہون شریف پر ہونے والے دھاکے کے بعد آرمی چیف کی جانب سے دئے گئے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب سب کو معلوم ہے کہ یہ دہشتگرد اور عسکریت پسند کہاں سے آ رہے ہیں اور ان کی ٹریننگ کون کر رہا ہے ، ان کی پناہ گاہیں کہاں ہیں تو ہم کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ؟ ہم کیوں یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ ممالک ہمارے دوست ہیں۔

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہی پیمرا ہمیں نوٹس بھیج دیتی یے کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اوپر نکتہ چینی کرنا ٹھیک نہیں ہے؟ مبشر لقمان نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا گیا بیان مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب کسی کو معافی نہیں دی جائے گی،ہم دہشتگردوں سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ۔

بے گناہ کی جانوں کا بدلہ بھی فوری طور پر لیں گے اور اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ۔ مبشر لقمان نے آرمی چیف کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے دہشتگردوں کو کیوں چھوٹ ملتی رہی؟ ہمیشہ ہی کسی بڑے سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر زبردستی عمل کیوں کروائیں گے؟ جو لوگ ملٹری کورٹس کے آنے اور نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر اعتراض کرتے ہیں ان لوگوں کو کون پکڑے گا؟ مبشر لقمان نے کہا کہ اس طرح کے سانحوں کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اب ہم دہشتگردوں کا نہیں بلکہ دہشتگرد ہمارا پیچھا کر رہے ہیں۔ان سانحوں کے بعد اب اس میں کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہئیے ۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :