پولیس کی پہلوان کو ناکے پر روکنے کی کوشش ، پہلوان نے سڑک پر ہی اکھاڑہ لگا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 12:07

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : ایک جگہ جہاں گوجرانوالہ کے کھابے نہایت مشہور ہیں وہیں گوجرانوالہ کے پہلوانوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے ۔ ایسے ہی ایک پہلوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے پولیس اہلکاروں کو بھی ناکوں چنے چبوا دئے ۔

(جاری ہے)

جی ہاں! گذشتہ روز پولیس اہلکاروں نے گوجرانوالہ کے ایک پہلوان کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر پہلوان نے سڑک پر ہی اپنا اکھاڑہ بنا لیا۔ گوجرانوالہ کا پہلوان تھا کہ تین پولیس اہلکاروں کے قابو میں بھی نہ آیا۔ پولیس اہلکاروں کی ان تھک کوششوں کے باوجود پہلوان نے اپنی پہلوانی دکھائی اور اکیلا پہلوان 3 پولیس اہلکاروں کا شکنجہ توڑ کر بھاگ نکلا۔ پہلوان کے بھاگنے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :