تھانہ پولیس کو ٹلی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائو ن

بد نام زمانہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر چرس لاتے ہوئے رولی کراس میں پکڑے گئے تین کلو چرس برآمد موٹر سائیکل ضبط مقد مہ درج

جمعہ 17 فروری 2017 12:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) تھانہ پولیس کو ٹلی کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائو ن‘ بد نام زمانہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر چرس لاتے ہوئے رولی کراس میں پکڑے گئے تین کلو چرس برآمد موٹر سائیکل ضبط مقد مہ درج- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقر نین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راجہ محمد الیاس نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ عامر فاروق تفتیشی آفیسران راجہ ارشد ،رشید ، چوہدری خلیل ،ڈی ایف سی ابرار مرزا معہ نفری مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی رولی کراس میں دو موٹر سائیکل سوار ظفیر ولد بشیر ساکن دھمول اور احسن ولد جہانگیر ساکن کر ائی ٹیوٹ کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو ملزمان کے زیر قبضہ شاپر سے تین کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کی ملزمان کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ منشیات فروشوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی ضبط کر کے تھانے بند کر دیا-

متعلقہ عنوان :