ملک بھر کی جیلوں میں بند دہشتگردوںاور ان کے سہولت کاروں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع

جمعہ 17 فروری 2017 12:27

ملک بھر کی جیلوں میں بند دہشتگردوںاور ان کے سہولت کاروں سے پوچھ گچھ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں بند کالعدم تنظیموں ‘ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیساتھ ساتھ دہشتگردوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوچھ گچھ کے نتیجہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اہم شواہد ملے ہیں جس کی روشنی میں گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کاروائیاں کرتے ہوئے 39 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ‘ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اہم کامیابی مل رہی ہیں تاہم ملک بھر میں سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پولیس اسٹیشنز‘ پولیس افسران کے دفاتر‘ پولیس لائنز سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی کو بھی سخت کردیا ہے مختلف مقامات پر آنیوالے سائلین کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر جانے رہا جارہا ہے۔