عالمی ڈرگ رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کوئی مخصوص سفارش نہیں کی گئی، وزارت داخلہ کا سینیٹ میں جواب

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

عالمی ڈرگ رپورٹ  میں پاکستان کے حوالے سے کوئی مخصوص سفارش نہیں کی گئی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ عالمی ڈرگ رپورٹ 2016ء میں پاکستان کے حوالے سے کوئی مخصوص سفارش نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈرگ رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کوئی مخصوص سفارشات نہیں دی گئیں، حکومت پاکستان نے منشیات کی نقل و حمل کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔