قزاقستان ،قریب ترین شہر کا پتا پوچھنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی سڑک پرلینڈنگ

ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ٹرک ڈرائیور سے پتا معلوم کرکے دوبارہ روانہ،ویڈیوسوشل میڈیا پرمقبول

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اگر ہم میں سے کوئی راستہ بھول جائے یا منزل کا پتا نہ چل رہا ہو تو کسی واقف حال شخص سے معلوم کرتے ہیں۔ ایسا ہونا معمول کی بات ہے مگر کسی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ راستہ بھول جائے اور ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار کراپنی منزل کا پتا پوچھے تو یہ بات بلا شبہ حیران کن ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے ایک ہیلی کاپٹر کی فوٹیج بہت مقبول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آپ یہ جان کر حیران رہیں گے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قریب ترین شہر کا پتا معلوم کرنے کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر ایک مصروف شاہراہ پر اتار دیا۔ہیلی کاپٹر اتارنے کے بعد کپتان نے سڑک پر رکنے والی ایک گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے اور اس کے قریب تریب کون سا شہر ہے۔ویڈیو میں آپ ہیلی کاپٹر کو سڑک پر لینڈ کیے دیکھنے کے ساتھ پائلٹ کو ایک ٹرک ڈرائیور سے بات کرتے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پتا معلوم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر دوبارہ محو پرواز ہو گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو کسی عینی شاہد نے اپنے موبائل کیمرے میں بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :