سعودی عرب ، طوفان بادوباراں کے دوران گیس اسٹیشن پر بجلی گر گئی

گیس اسٹیشن میں آگ لگنے سے متعددزخمی،رضاکاروں نے اسپتال منتقل کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 13:14

سعودی عرب ، طوفان بادوباراں کے دوران گیس اسٹیشن پر بجلی گر گئی
ابھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سعودی عرب کے علاقے ابھا میں طوفان بادو باراں کے دوران میں ایک گیس اسٹیشن پر بجلی گری جس سے اس کو آگ لگ گئی اور محکمہ شہری دفاع کو اس آگ پر قابو پانے کے لیے بلانا پڑا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبدالرحیم نے بتایا کہ فورسز نے گیس اسٹیشن کو لگی آگ پر قابو پا لیا ہے اور یہ آگ ممکنہ طور پر طوفان کے دوران بجلی گرنے سے ہی لگی تھی۔طوفان اور برق گرنے سے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔شہری دفاع کے رضاکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا ہے اور وہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ آتش زدگی کے براہ راست سبب کے تعیّن کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔