وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا درگاہ سیہون شریف پر دہشتگرد حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے تعلقہ ہسپتال کا دورہ

جمعہ 17 فروری 2017 13:16

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا درگاہ سیہون شریف پر دہشتگرد حملہ ..
اسلام آباد ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ سیہون شریف پر دہشتگرد حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے تعلقہ ہسپتال سیہون کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ سیہون شریف کو سِیل کر دیا گیا ہے اور صوبہ کے تمام مذہبی اور پبلک مقامات پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔