کراچی،سانحہ سہون کے سوگ میں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

کراچی،سانحہ سہون کے سوگ میں وکلاء  کا عدالتی بائیکاٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کراچی میںسانحہ سہون کے سوگ میں وکلاء نے عدالتوںکابائیکاٹ کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسانحہ لعل شہبازقلندرکے سوگ میں پاکستان بارکونسل سندھ بارکونسل اورکراچی بارکی اپیل پروکلاء نے عدالتوںکابائیکاٹ کیاجس کے باعث سندھ ہائی کورٹ سٹی کورٹ اورملیرکورٹ سمیت دیگرماتحت عدالتوںمیں عدالتی کارروائی نہ ہوسکی وکلاء کے احتجاج کے باعث جیلوںسے لائے قیدیوںکوبغیرمقدمات کی سماعت کے واپس بھیج دیاگیاجبکہ پولیس کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سٹی کورٹ اورملیرکورٹ میںکسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے باعث حفاظتی انتظامات مزیدسخت کردیئے گئے تھے عدالت کے احاطہ میںداخل ہونے والے افرادکومکمل شناخت کے بعدداخل ہونے دیاجارہاتھا

متعلقہ عنوان :