وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں سیکیورٹی کی بنیاد پر دربار بند کیے جانے کی خبر پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار

درگاہوں اور درباروں کو بند کرنے کی بجائے ان کو مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے ،ْچوہدری نثار علی خان

جمعہ 17 فروری 2017 14:33

وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں سیکیورٹی کی بنیاد پر دربار بند کیے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں سیکیورٹی کی بنیاد پر دربار بند کیے جانے کی خبر پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ درگاہوں اور درباروں کو بند کرنے کی بجائے ان کو مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :