ْنماز جمعہ کے دوران مساجد ،ْ مزاروں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا

جمعہ 17 فروری 2017 14:33

ْنماز جمعہ کے دوران مساجد ،ْ مزاروں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے دوران مساجد ،ْ مزاروں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں اہم مقامات، عمارتوں ،ْ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ،ْوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔

راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ،ْجہاں مساجد کے باہر نماز جمعہ کے دوران ایلیٹ کمانڈوز تعینات رہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،ْ اڈیالہ جیل اور بینظیر ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے فوجی جوان تعینات کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے انٹیلی جنس نظام مزید متحرک کردیا گیا ،ْ اسپیشل برانچ اورسی آئی ڈی اہلکاروں کوشہر میں پھیل جانے کا حکم دے دیا گیا ، اس کے علاوہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کے گیسٹ ہاؤسز، مدارس اور مذہبی مقامات کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اطلاع پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ ، ملتان، رحیم یار خان ، مظفر آباد، کوہاٹ ، چارسدہ، چمن اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کو انتہائی ہائی الرٹ کردیا ہے ،ْ پاک افغان سرحدوں پر دوسرے روز بھی تجارتی اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہی اورکسی بھی افغان شہری کوپاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

متعلقہ عنوان :