پنجاب حکومت کا امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد کو حرا ست میں لینے کا فیصلہ

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 112انتہائی مطلوب افراد کی گر فتاری کے باقاعدہ منظوری دیدی گئی ‘پنجاب پولیس دیگر وفاقی اور انٹیلی جنس اداروں ‘انسداد دہشت گردی فورس کے تعاون سے گر فتاریاں اور جہاں ضرور ہوگی وہاں آپریشن کر یں گی‘ذرائع

جمعہ 17 فروری 2017 14:36

پنجاب حکومت کا امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب حکومت کا امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد کو حرا ست میں لینے کا فیصلہ جبکہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 112انتہائی مطلوب افراد کی گر فتاری کے باقاعدہ منظوری دیدی گئی ‘پنجاب پولیس دیگر وفاقی اور انٹیلی جنس اداروں ‘انسداد دہشت گردی فورس کے تعاون سے گر فتاریاں اور جہاں ضرور ہوگی وہاں آپر یشن کر یں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے زیر صدارت جمعہ کے روز انتہائی اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا جس میں آئی جی پنجاب ‘چیف سیکرٹری ‘ہوم سیکرٹری ‘سپیشل برانچ سمیت دیگر انٹیلی جنس ادارں کے نمائندگان کے شر یک ہوئے اور صوبے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے سمیت دیگر امور کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ دہشت گردی کے خطر ات سے بچنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے فورتھ شیڈول میں شامل80افراد کو فوری حراست میں لیا جائیگا جبکہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 112انتہائی مطلوب افراد کی گر فتاری کے باقاعدہ منظوری دیدی گئی اور ان گر فتاریوں کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :