موسم گرما سے قبل سرکاری سکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کرنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 17 فروری 2017 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے موسم گرما سے قبل سرکاری سکولوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کرنے کے لئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔جو کولر خراب ہیں ان کو فوری طور ٹھیک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرار داد میں موقف اختیار کیا صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں موسم گرما کے آغاز سے قبل صاف اور ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کیے جائیں اور جو کولر خراب حالت میں ہیں ان کو ٹھیک کرایا جائے یا ان کی جگہ نئے کولر نصب کیے جائیں تاکہ گرمیوں کے موسم میں بچوں کو اچھا اور فلٹر پانی پینے کو مل سکے۔