ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پولیس اور سی ٹی ڈی کامشترکہ سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار، ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

جمعہ 17 فروری 2017 14:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پولیس اور سی ٹی ڈی کامشترکہ سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پولیس اور سی ٹی ڈی کامشترکہ سرچ آپریشن،5مشتبہ افراد گرفتار، ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس اور حساس اداروں نے بس ا سٹینڈاور ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لاری اڈہ،ریلوے اسٹیشن سمیت ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی سمیت حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی عاطف عمران قریشی نے کی ،سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک سے تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر پانچ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سانحہ لال شہباز قلندر کے پیش نظر تمام مساجد اور مذ ہبی مقامات کی سکیورٹی سخت کردی گئی ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔درباروں اور اہم مقامات کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے،ضلع بھر میں پولیس کی موثر گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :