عراق،کار بم دھماکے میں 51 ہلاک،60 سے زائد زخمی ،داعش نے حملیکی ذمہ داری قبول کر لی

جمعہ 17 فروری 2017 15:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) عراق کے دارلحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 51 ہلاک 60 سے زائد زخمی ہو گئے،شدت پسند تنظیم داعش نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعاد مان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ شیعہ آبادی کی اکثریت والے علاقے البایہ میں ہوا۔

شدت پسند تنظیم داعش نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ اس بم کار دھماکے کا ہدف شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے تھے۔عراقی فورسز کی کارروائیوں کے باوجود داعش کے جنگجو دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں تواتر سے اپنی کارروائیاں کرتے آ رہے ہیں۔جمعرات ہی کو بغداد اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں چار دہشت گرد حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :