چین کو خطرے کی بجائے ایک شراکت دار سمجھتے ہیں ، جوہری مسئلے پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، یورپی یونین
چین کیساتھ عالمی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، افریقی معاملات، افغانستان، شام اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر تعاون کو فروغ دیں گے،کھلی معیشت کے فروغ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت عالمی تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے،ڈبلیو ٹی او کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ممبر ممالک کو پندرہ سال بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ختم کردینا چاہیے،چین ، یورپ کھلی معیشت کو فروغ دیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مگیرینی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 17 فروری 2017 15:28
(جاری ہے)
وانگ ای نے کہا کہ چائنہ اور یورپ کو سڑٹیجک مشاورت اور تعاون کو بڑھانا چاہیے کیونکہ دونوں کا عالمی مسائل پر موقف یکسا ں ہے ۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یورپی یونین چائنہ کے ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے پروٹوکول کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں کو جلد پورا کرے گی۔ڈبلیو ٹی او کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ممبر ممالک کو پندرہ سال بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ختم کردینا چاہیے۔اور یہ مدت گیارہ دسمبر دو ہزار سولہ کو ختم ہو گئی۔ فیڈریکا مگیرینی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے تحت یورپی یونین اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔ انہوں نے چین کے صدر کے ڈیووس میں کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ اس سے چائنہ یورپ تعلقات کو نئے مواقع ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں چائنہ یورپ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ یورپی یونین چین کو خطرے کی بجائے ایک شراکت دار سمجھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورپی یونین ایک چین کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے ۔فیڈریکا مگیرینی نے کہا کہ یورپی یونین چائنہ کے ساتھ عالمی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، افریقی معاملات، افغانستان، شام اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.