پاکستان میں پُل صراط کا وجود ، اس کا نام پُل صراط کیوں رکھا گیا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 15:23

پاکستان میں پُل صراط کا وجود ، اس کا نام پُل صراط کیوں رکھا گیا؟
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : مذہب اسلام پر کامل یقین رکھنے والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ روز محشر تمام انسانوں کو پُل صراط پر سے گزارا جائے گا۔ پُل صراط پار کرتے نیک لوگوں کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی جبکہ بدکار لوگ اس پُل کو پار کرنے میں ناکام ہوں گے ۔ لیکن دلچسپ بات تو یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں موجود پُل صراط سے تقریبا ہر کوئی ناواقف ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں! پاکستان میں بلوچستان کے شہر ژوب اور خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان مغل کوٹ کے علاقہ میں ایک پُل موجود ہے جسے پُل صراط کا نام دیا گیا ہے۔ اس تنگ پُل کے دونوں جانب ہی گہری کھائی ہے۔ اس پُل کو پُل صراط کا نام اس کی ابتر حالت اور اس کی تنگی پر دیا گیا تھا تاہم اب اس کی حالت قدرے بہتر ہے۔ علاقہ مکینوں کا ماننا ہے کہ جو شخص اپنی زندگی میں اس پُل سے سو مرتبہ گزر گیا تو روز محشر بھی وہ پُل صراط پار کرلے گا۔

متعلقہ عنوان :