وزیراعظم محمد نواز شریف سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نواب شاہ پہنچ گئے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں

جمعہ 17 فروری 2017 16:15

وزیراعظم محمد نواز شریف سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی ..
نواب شاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کو نواب شاہ پہنچ گئے۔اس سانحہ میں 70 افراد شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ نواب شاہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کیا۔