ویلش اوپن سنوکر، عالمی نمبر ایک مارک سیلبی کو 17 سالہ کیوئسٹ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

جمعہ 17 فروری 2017 16:22

ویلش اوپن سنوکر، عالمی نمبر ایک مارک سیلبی کو 17 سالہ کیوئسٹ کے ہاتھوں ..
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) عالمی نمبر ایک مارک سیلبی ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، 17 سالہ کیوئسٹ یان بنگٹائو نے سیلبی کو 4-1 فریمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے رائونڈ میں رینکڈ نمبر 66 یان بنگٹائو نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک مارک سیلبی کو 4-1 فریمز سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بعدازاں چوتھے رائونڈ میں یان کو مافلن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :