سانحہ سیہون شریف کی4 زخمی نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں دم توڑ گئے

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

سانحہ سیہون شریف کی4 زخمی نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں دم توڑ گئے
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سیہون شریف کے 49 زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 4 زخمی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق سیہون سے پیپلز میڈیکل ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 4 جاں بحق ہو گئے ،،جاں بحق ہو نے والوں میں سلمان ولد مصری برفت، 10 سالہ علی حسن برفت ،25 سالہ نامعلوم عورت اور 3 سالہ نامعلوم بچہ شامل ہیں ،جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ دوست علی ،5سالہ شان، دیدار، شاہد، اظہر، اشرف، عمران، واجدعلی، راحب،غلام نبی، محمداشرف آرائیں، مومل، دیدارسولنگی، ستار، فرید، عبدالحمید، عبدالرئوف،28 سالہ صفر، نوربانو، قدیر، عبدالقادر،عظیمہ،سعیدہ،بے بی عذرا،گلزار،اظہر،اول دین،علی حیدر، لال بیبی، فردوس، مونین، کوئینل، وحید، ناہید، حامد،محمدحیات،علی بہر،عمران،3سالہ رحیم،ذوہیب،ظفر،یاسمین،60 سالہ صدوری،25 سالہ مومن،ریحام علی شامل ہیںجبکہ کچھ شدید زخمیوں کو رات گئے کراچی منتقل کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ رات پیپلزمیڈیکل ہسپتال نواب شاہ کادورہ کیا اور وہاں موجود زخمیوںکی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹروسیم شمشاد،ڈپٹی کمشنر محمدنعمان صدیق میونسپل کمیٹی کے چئیرمین محمدعظیم مغل اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :