مانسہرہ میں بغیر رجسٹریشن مقیم افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

مانسہرہ میں بغیر رجسٹریشن مقیم افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) مانسہرہ میں بغیر رجسٹریشن مقیم افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، مارچ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن ہو گا، دسمبر 2017ء تک تمام افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو فوری طور پر رجسٹرڈ کرنے سمیت 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی رجسٹریشن کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان کیمپوں تک افغانیوں کو رکھنے سمیت مشکوک افراد پر خصوصی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مارچ تک رجسٹریشن نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔