وفاقی وزیر برائے ا نسانی حقوق کامران مائیکل کی سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 16:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے ا نسانی حقوق کامران مائیکل نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطہ میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے بھاری جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔