اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سانحہ سیہون شریف کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ

جمعہ 17 فروری 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)پاکستان بار کونسل کی کال پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ سیہون شریف کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر چوہدری خالد ایڈوکیٹ کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد احسن بھون نے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنوں سے اپیل کی تھی سانحہ سہیون شریف کے سوگ میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل مقدمات کی سماعت کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ وکلاء نے شہیداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔چوہدری خالد کے مطابق وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔