لاہور چئیرنگ کراس دھماکہ ، گرفتار سہولت کار نے اعتراف جُرم کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) : لاہور میں سانحہ چئیرنگ کراس کے سہولت کار نے اعتراف جُرم کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سہولت کار انوار الحق کو نولکھا بازار سے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے رہائشی انوار الحق نے اعتراف جُرم بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے لاہور میں چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی کہ اسی دوران خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ مال روڈ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبقل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :