سکیورٹی اداروں کاکومبنگ آپریشن،ٹی ٹی پی کے2کمانڈرزہلاک کردیے

سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کےبعددونوں کمانڈرزمولوی عبدالغفوراور جان محمدمحسودہلاک کردیے گئے۔عسکری ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 16:36

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : قانون نافذکرنیوالے اداروں نے خفیہ معلومات پرکومبنگ آپریشن کیا،جس میں تحریک طالبان پاکستان کے 2کمانڈرزکوہلاک کردیاہے،سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے قریبی علاقے میں سکیورٹی فورسزنے کومبنگ آپریشن کیا۔جس میں تحریک پاکستان طالبان کے 2کمانڈرزمولوی عبدالغفوراور جان محمدمحسودکوہلاک کردیاگیاہے۔فورسزاور دہشتگردوں میں ایک گھنٹہ تک فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، باروداور جیکٹس بھی برآمدہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :