اوگرا کی غلط پالیسیوں کے باعث ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمتیں آسمان کو چھونے کا امکان ‘عرفان کھوکھر
اوگرا بین الاقوامی منڈی کی قیمتوں کو یکسر نظر انداز کرکے صنعت کش فیصلہ نہیں کرسکتا ،ایل پی جی کی صنعت ہوگی تو مارکیٹ میں ایل پی جی دستیاب ہوگی،اگر مطلوبہ گیس پر ہر ماہ درآمد نہ کی گئی تو پاکستان شدید توانائی بحران کی لپیٹ میں آسکتا ہے‘چیئرمین پاکستان ایل پی جی کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 17:13
(جاری ہے)
اوگرا کی جانب سے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوے عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے معزز عدالت سے حقائق چھپاتے ہوئے فی سلنڈر قیمت 900روپے مقرر کردی گئی جس کیلئے انہوں نے جون 2016کی بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں کا حوالہ دیا۔
جبکہ حقائق یہ ہیں کہ اس وقت بین الاقوامی منڈی ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت 298ڈالرتھی جبکہ جو کہ فی میٹرک ٹن قیمت 555 ڈالر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی درآمد کنند گان نے ایک بھی ایل سی نہیں کھولی۔ اس کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں ایل پی جی کی شدید قلت کا خطرہ ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر اوگرانے 900 روپے فی سلنڈر والے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو یہ سلنڈر 2000روپے سے بھی تجاوز کرجائے گا جس کا واحد ذمہ داراوگرا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا بین الاقوامی منڈی کی قیمتوں کو یکسر نظر انداز کرکے صنعت کش فیصلہ نہیں کرسکتا ۔ایل پی جی کی صنعت ہوگی تو مارکیٹ میں ایل پی جی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نے ایک طرف تو عدلیہ کو گمراہ کیا جبکہ دوسری طرف غیرقانونی اور غیر عقلی فیصلہ کر کے صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ماہ تقریبا50ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ اگر مطلوبہ گیس پر ہر ماہ درآمد نہ کی گئی تو پاکستان شدید توانائی بحران کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوگرا کی ناک کے نیچے گوجرانوالہ میں ناقص سلنڈر ساز فیکٹریاں غیر قانونی طور پر چل رہی ہیں جن کو بند کروانے کیلئے اوگرا بے بس ہے۔ ان سلنڈر وں کے پھٹنے سے آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سلنڈر پھٹنے کا مقدمہ اوگرا کے خلاف درج کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو 17فروری کو پھر خط لکھا ہے لیکن اوگرا کے سرپر جوں تک نہیں رہنگتی۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اوگرا بین الاقوامی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں کو مقر ر کر کے صنعت اور صارف کے مفادات کے تحفظ کو یقیتی بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.