وائس چانسلر پروفیسر شاہد صدیقی کی زیر صدارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس کا انعقاد
جمعہ 17 فروری 2017 17:35
(جاری ہے)
انہوں نے داخلوں کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے جاری طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وائس چانسلر نے انہیں مزید ہدایت کی کہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے اپنے اپنے کیمپس میں’’انفارمیشن سینٹرز‘‘ اور داخلہ فارم اور پراسپکٹس کی فراہمی کے لئے ’’سیل پوائنٹس‘‘ قائم کریں۔
فاصلاتی نظام تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کی نمایاں حیثیت اور لیڈنگ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے کارکن ،ْ آفیسرز اور اساتذہ کو مل جل کر پوری لگن ،ْ ایمانداری اور عزم مصمم کے ساتھ ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی 13۔لاکھ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹرز کی شاندار خدمات کو سراہا ۔وائس چانسلر نے علاقائی ڈائریکٹرز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے اپنے اپنے ریجنز میں داخلوں کے بارے میں آگہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے اور ’’سٹوڈنٹ سپورٹ نظام‘‘ میں مزید بہتری لانے کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44۔کیمپسسز کو مالی ،ْ تکنیکی ،ْ انتظامی اور حسب ضرورت دیگر تمام سہولتیںفراہم کرے گی تاکہ قومی سطح پر یونیورسٹی کے طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.