پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جائیگا‘بیرسٹر حماد اظہر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے دہشت گردی واقعات سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی سخت کی جائے

جمعہ 17 فروری 2017 18:22

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پٹرول بم گرا کر ثابت کر دیا ہے کہ اسے عوام کی تکلیفوں سے کوئی غرض نہیں ایک طرف دہشت گرد ملک بھر میں معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ،دوسری طرف حکومت مسلسل مہنگائی کے ذریعے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومتی وزرا ء اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی بجائے امدادی چیک دینے کے بہانے فوٹو سیشن کروا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس امر کے ذریعے سے شہداء کے ورثاء کی تذیل کی جا رہی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے اور ان کی مدد انتہائی راز داری سے کی جائے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور دہشت گردی واقعات سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی سخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جائیگا۔سبزیاں ، دالیں ،گوشت اور آٹے اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پانامہ لیک کا فیصلہ آئے گا ملک کی ظالم حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :