کراچی انتظامیہ نے بغیر وجہ مزار قائد کو بند کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

کراچی  انتظامیہ نے بغیر وجہ مزار قائد کو بند کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) مزارقائد کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے مزارقائد کو عوام کے لئے بند کردیا ہے اوراس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے مزارقائد کو بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ملک میں خود کش حملے اور دہشت گردی کے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعدملک بھر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :