سیہون واقعہ کے بعد سندھ بھر میں سوگ کی فضا قائم رہی

جمعہ 17 فروری 2017 18:58

سیہون واقعہ کے بعد سندھ بھر میں سوگ کی فضا قائم رہی
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر بم دھماکہ کے بعد جمعتہ المبارک کو سندھ بھر میں سوگ کی فضا قائم رہی ، بازار بند رہے جمعہ کی نماز کے بعد حیدرآباد پریس کلب سمیت سندھ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رکھا گیا ہے، اکثر شہروں و دیہاتوں میں شہداء کی لاشیں پہنچتی رہیں ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سوگ کی وجہ سے بازار و منڈیاں بند رہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی جبکہ مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب سمیت سندھ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :