چین کی مزار لعل شہبازؒ پر خود کش حملے کی سخت مذمت

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

چین کی مزار لعل شہبازؒ پر خود کش حملے کی سخت مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چین نے صوبہ سندھ میں مزار لعل شہباز پر خود کش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزار لعل شہباز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے اور حملے میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حملے میں بیگناہ مرد،خواتین و بچوں کی شہادت پر ترجمان نے کہا کہ چین کو خود کش حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ ، قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :