Live Updates

سرگودھا، دہشتگردی کی حالیہ کارروائیاں ،تحریک انصاف کا 24 فروری جلسہ ملتوی

جمعہ 17 فروری 2017 20:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں کے باعث تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا 24 فروری کو سرگودھا میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب کی اعلیٰ قیادت اور ضلع سرگودھا کے عہدیداران نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے باعث 24 فروری کو سٹیڈیم میں ہونے والے عمران خان کے جلسہ کو منسوخ کیا جائے، جس پر قائدین نے اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات