Live Updates

شہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع کرینگے ‘اعجازچوہدری

جمعہ 17 فروری 2017 20:59

شہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پی ٹی آئی پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری کی طرف سے شہباز شریف کی نااہلی کے خلاف دائر ریفرنس کو سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسترد کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گھر کا بندہ -" درباری سپیکر پنجاب اسمبلی "سے ریفرنس کو مستر د کرنے کے حوالے سے یہی توقع کی جاسکتی تھی،سپیکر کا ریفرنس مستر د کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ لا ہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہی میں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ریفرنس دائر کیا تھاشہباز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے لاہو ر ہائی کورٹ سے دوبار ہ جلد رجوع کریں گے، لا ہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کا ریفرنس کو مستر د کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا،درباری سپیکر غیر جانبدار کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکا م رہے یاد رہے کہ اعجاز احمد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :