وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا تعزیتی پیغام

جمعہ 17 فروری 2017 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا شعبہ پنجابی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر ناہید شاہد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :