پاک بحریہ کے سربراہ کا دورئہ پی این ایس شفاء ،سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

ایڈمرل ذکاء اللہ کی آواران دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن طحہٰ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت نہتے اور معصوم عوام، خوتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، ایڈمرل محمد ذکاء ا للہ

جمعہ 17 فروری 2017 22:16

پاک بحریہ کے سربراہ  کا دورئہ پی این ایس شفاء ،سیہون دھماکے کے زخمیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء ا للہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لیے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن طحہٰ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پی این ایس شفاء کے دورے کے دوران سانحہ سیہون کے زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس غمناک واقعہ پر اپنے گہرے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہاکہ نہتے اور معصوم عوام، خوتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کے تمام افسران ، جوان اور سویلینز قوم اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بعد ازاں ، انہوں نے شہید کیپٹن طحہٰ کی نمازِ جنازہ ادا کی اور شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک بحریہ اور پاک آرمی کے سینیئر افسران سمیت سول اور ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :