اسلام آباد، سرچ آپریشن میں 10افغانیوں سمیت 42افراد زیر حراست ،اسلحہ برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 22:25

اسلام آباد، سرچ آپریشن میں 10افغانیوں سمیت 42افراد زیر حراست ،اسلحہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے گردونواح میں سرچ آپریشن کرکے 10افغانیوں سمیت 42افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران 42افراد کو حراست میں لے لیا گیا،زیرحراست افراد میں دس افغانی بھی شامل ہیں جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،سرچ آپریشن ڈھوک جیلانیاں،نیوآباد اور اٹھال میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 230گھروں کی تلاشی لی گئی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :