جرمنی چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے عملی طورپر کام کرنے کیلئے تیار ہے ، جرمن وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں عالمی اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے مل جل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار

جمعہ 17 فروری 2017 22:34

بون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز یہاں اپنے جرمن ہم منصب سگمر جبرائل کے ساتھ مذاکرات کئے اور مل جل کر عالمی اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ مذاکرات جرمنی کے مغربی شہر بون میں جی 20-گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئے ۔

(جاری ہے)

وانگ نے کہا کہ چین اور جرمنی کو جی 20-کے اہم ارکان کے طورپر 2016ء میں ہانگ جو میں منعقدہ جی 20-سربراہی اجلاس کی بنیاد پر گروپ میں مائیکرو پالیسی رابطے کو مستحکم بنانا چاہئے ، جبرائل نے کہا کہ جرمنی اور چین دونوں پر کھلی عالمی تجارت کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے عملی طورپر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :