لاہور، مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کے حکم پر عمل نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست مسترد

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کے حکم پر عمل نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات پر مال روڈ پر جلسوں کے حوالے سے پالیسی بنادی ہے۔

دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ سانحہ چیئرنگ کراس کا تعلق توہین عدالت سے نہیں وہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے سرکاری وکیل کے جواب کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی مال روڈ ٹریڈرز یونین کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عدالت نے پنجاب حکومت کو مال روڈ پرجلسے جلوسوں پر پابندی کا حکم دیا تھا عدالتی احکامات کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے او رجلسے ہوئے ہیں لہٰذا پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کے خلاف دائر دوسری درخواست میں آئی جی پنجاب سے گیارہ فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مال روڈ پر جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھاکہ حکومتی غفلت کی وج ہسے چیئرنگ کراس دھماکے کا سانحہ رونما ہوا عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :