محکمہ خزانہ پنجاب نے تھانہ لوہاری اور تھانہ یکی گیٹ کے منصوبے کے لئی13کروڑ روپے جاری کردئیے

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے تھانہ لوہاری اور تھانہ یکی گیٹ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کے لئی13کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقم سے ان دوتھانوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ دیگر تھانوں کی بھی مرمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان فنڈ میں سے یکی گیٹ تھانے کی تعمیر ومرمت پر 8کروڑ روپے جبکہ باقی لوہاری گیٹ تھانہ کی تعمیر پر 3کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ باقی دو کروڑ روپے دیگر تھانوں کی تعمیرومرمت پر خرچ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :