اردو سیکھ رہاہوں ،آئندہ دورے پر اردو میں بات ہوگی ،برازیلی سفیر

جمعہ 17 فروری 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) برازیل کے سفیر نے کہا ہے کہ وہ اردو زبان سیکھ رہے ہیں آئندہ دورے پر وہ اردو میں بات کریں گے۔ اس امر کا اظہار انہوںنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر لاہور چیمئر کے قائم مقام صدر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا برازیلی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برازیل میں تجارتی حجم کم ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین ملک ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار اپنا منافع بخش کاروبار کرسکتے ہیں۔(اے ملک)