عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو لیسکو سی21فروری تک جواب طلب

جمعہ 17 فروری 2017 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایگزیکٹو لیسکو سی21فروری تک جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی کمپنی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ان کی بجلی بحال نہیں کی لہٰذا عدالت لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :