حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے‘ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کابیان

جمعہ 17 فروری 2017 23:13

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے‘ ملک بھر میں ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے علاقائی اوربین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہیں دی اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ اپنے کردارنبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں جب کہ وزارت خارجہ کو وزیرکے بغیرچلا کرنااہلی کا ثبوت دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔