حکومت پنجاب گزشتہ تین سال میں گڈ گورنس اور شفافیت کے لحاظ سے بہترین

پنجاب رول آف لا معاشی انتظام اور سروس ڈیلیوری کے لحاظ سے ملک بھر میں بہترین صوبہ ہے پنجاب ٹرانسپرنسی یعنی شفافیت کے لحاظ سے 79.4فیصد سکور حاصل کرکے سرفہرست پلڈاٹ نے 25تجزیاتی اعشاریوں کے ساتھ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا پراونشل سکورکارڈ جاری کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) حکومت پنجاب گزشتہ تین سال میں گڈ گورنس اور شفافیت کے لحاظ سے بہترین قرار پائی ہے۔ کے پی کے حکومت دوسرے ،بلوچستان تیسرے او رسندھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پلڈاٹ نے صوبائی حکومتوں کے گزشتہ تین سال میں گورنس کے معیار کا تجزیہ کرتے ہوئے تیسرا صوبائی سکو ر کارڈجاری کر دیا ہے۔معروف ادارہ پلڈاٹ 2013سے ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کی گورنس کی مضبوطی اور بہتری لانے کے امکانات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان سکور کارڈز کے ذریعے صوبائی حکومتوں کی گڈ گورنس کو جانچا جا سکتا ہے۔پلڈاٹ کی تجزیاتی رپورٹ گورنس کے پچیس تجزیاتی اعشاریوں بشمول رول آف لا،معاشی انتظام،سماجی اعشاریے،سروس ڈلیوری،موثر ایڈمنسٹریشن ہیں۔پنجاب کو رول آف لا معاشی انتظام اور سروس ڈیلیوری کے لحاظ سے ملک بھر میں بہترین صوبہ قرار دیا گیا ہے۔پراونشل سکور کارڈ میںصوبہ پنجاب بائیس شعبوں میں ساٹھ فیصد سے زائد سکور حاصل کرچکا ہے اور مزید بہتری کی طرف گامزن ہے جبکہ خیبرپختونخوا صرف تیرہ،سندھ گیارہ اوربلوچستان دس میں بہتری لا سکا۔پراونشل سکور کارڈ کے مطابق پنجاب ٹرانسپرنسی یعنی شفافیت کے لحاظ سے 79.4فیصد سکور حاصل کرکے سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :