سیہون شریف پر ہونے والے خودکش بم دھماکہ کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 17 فروری 2017 23:45

سیہون شریف پر ہونے والے خودکش بم دھماکہ کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے سیہون شریف درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خودکش بم دھماکہ کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہاکہ گیا کہ سیہون شریف میں 75افراد کی شہادت اور 250 کے قریب زخمیوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جر سے اکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ۔